کارکن قلعہ سیف اللہ میں اے این پی کے جلسہ میں بھر پور شرکت کریں، پی ایس ایف
کوئٹہ :پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پشتون ایس ایف آٹھ اکتوبر کو قلعہ سیف اللہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسہ میں بھرپور شرکت کرے گی. جلسے میں اے این پی کے مرکزی قائدین خصوصی شرکت کریں گے جن میں پارٹی کے مرکزی سینیئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی، مرکزی جنرل سکرٹری میاں افتخار حسین، صوبہ پشتونخواہ کے صدر ایمل ولی خان، صوبہ بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کرینگے. دریں اثناء گزشتہ روز قلعہ سیف اللہ میں پشتون سٹوڈنٹس فیڈرشن کے زیراہتمام ایک شاندار ریلی نکالی گئی. ریلی 8 اکتوبر کے جلسے کی تیاری کے لئے اے این پی کے ضلعی دفتر سے نکلتے ہوئے مختلف شاہراہوں سے ہوکر جنکشن چوک گئی. ریلی سے پشتون ایس ایف کے صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر معصوم خان میرزی، آرگنائزر ڈگری کالج قلعہ سیف اللہ، ڈپٹی آرگنائزر سراج الدین موسیٰ زئی و دیگر نے خطاب کیا.
ریلی سے خطاب کے دوران پی ایس ایف کے کارکنوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا گیا کہ کہ دن رات ایک کرکے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں. جبکہ مزید کہا گیا کہ شدید ریاستی دباؤ کے باوجود یہ جلسہ اپنے قومی اہداف اور مظلوم قومیتوں کے حقوق کی جدوجہد کے رستے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور سیاسی حوالے سے ہمارے خطے کے لیے دور رس نتائج برآمد کرے گا. جبکہ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے تمام ضلعی یونٹوں کے ذمہ داران اور کارکنوں کو تاکید کی گئی کہ دن رات ایک کرکے اس تاریخی جلسے کو کامیاب بنائیں جبکہ پشتون ایس ایف کے کارکنان صوبائی چیرمین عالمگیر مندوخیل کی قیادت میں 8 اکتوبر کے جلسے میں بھرپور شرکت کرینگے.


