بلوچستان، خواتین کی شرح خواندگی بڑھانے کے لیے طالبات کو ماہانہ وظائف دینے کا اعلان
کوئٹہ؛حکومت بلوچستان نے صوبہ میں خواتین کی شرح خواندگی بڑھانے کے لئے طالبات کو ماہانہ وظائف دینے کا اعلان کردیا جس کے لئے ایک ارب 20کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبہ میں خواتین کی شرح خواندگی میں اضافے کے لئے طالبات میں ماہانہ وظیفے تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا جس کے تحت مڈل لیول کی طالبات کو ماہانہ 5 سو روپے ہائی سکولز کی طالبات کو ماہانہ 8 سو روپے جبکہ انٹرمیڈیٹ کی طالبات کو ماہانہ 1000 روپے دینے کا فیصلہ کرلیا صوبائی سیکرٹری خزانہ نورالحق بلوچ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے منصوبے کے لئے ایک ارب 20 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں بلوچستان میں خواتین کی شرح خواندگی دیگر صوبوں کی نسبت بہت کم ہے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی ہدایت پر صوبہ میں خواتین کی شرح خواندگی بڑھانے کے لئے پہلی مرتبہ وظائف دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔


