مقدمہ کے اندراج کے بعد مخالفین اسے نقصان پہنچا سکتے ہیں، تحفظ فراہم کیا جائے‘مدعی بدر رشید
لاہور:مسلم لیگ (ن) کے قائد وسابق وزیر اعظم نواز شریف اور لیگی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کروانے والا شہری بدر رشید پولیس کے ساتھ رابطہ میں آگیا، مدعی مقدمہ بدر رشید نے پولیس سے تحفظ مانگ لیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر کا معاملہ سامنے آنے پر بدر رشید نے پولیس کے ساتھ رابطہ میں رہنے کو ترجیح دیتے ہوئے تحفظات کا اظہار کیا۔ بدر رشید کا کہناتھا کہ مقدمہ کے اندراج کے بعد مخالفین اسے نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔ پولیس نے مدعی مقدمہ کو نقل و حمل محدود کرنے کا مشورہ دے دیا۔ پولیس ذرائع کی اطلاعات کے مطابق بدر رشید کو کسی بھی جگہ جانے سے قبل پولیس کو آگاہ کرنے کا کہا گیا۔
Load/Hide Comments


