اکیسویں صدی میں بھی اقتدار بچانے کے لیے چور اور غدار کے نعرے لگ رہے ہیں، میر کبیر محمدشہی
کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر میرکبیر احمد محمد شہی نے کہاہے کہ انتخابات میں عوام کو تبدیلی خوشحالی ترقی ایک کروڑ نوکریاں اورپچاس لاکھ گھرکے خوشنما نعرے دینے والوں نے اقتدارمیں آتے ہی لوگوں کوبے روزگار اوربے گھرکرنا شروع کردیا اب نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ مزدور اورمحنت کشوں کے ساتھ متوسط طبقہ بھی غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی بسر کرنے پرمجبور ہیں چور چور کانعرہ لگانے والے اب اقتداربچانے کیلئے غداری کے نعروں تک آچکے ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنیاپنی جانب سے اسلام آباد کلب میں بلوچستان کے مختلف محکموں کی یونینز کے عہدیداروںکے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیامیر کبیر نے ملازمین کو حکومت نے دیوار سے لگادیاہے جس کے باعث آج ملک بھر میں ملازمین سراپااحتجاج ہیں نیشنل پارٹی آپ کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہاکہ جمہوریت اورحق کی بات کرنے پر میر غو ث بخش بزنجو خان ولی خان عبدالصمد خان اچکزئی شہیدسردارعطااللہ خان مینگل نواب خیر بخش مری نواب اکبرخان بگٹی جی ایم سیدسمیت دیگر قائدین کو غدار کہاگیا بدقسمتی سے آج 21ویں صدی میں بھی اقتداربچانے کیلئے چور اور غدار کے نعرے لگائے جارہے ہیںسابق وزیراعظم موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت مسلم لیگ کے44 رہنمائوں پر غداری کے مقدمات سمجھ سے بالاتر ہیںحکومت چور چور غدار غدار چھوڑ کر22کروڑ عوام کو روزگار اوردووقت کی روٹی کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں جو ان کی ناقص پالیسیوں کے باعث آج فاقہ کشی پرمجبور ہیں۔


