پوری دنیا میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شروع ہوچکی ہے،لیاقت شاہوانی
کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ وزیراعظم نے ظاہر کیا ہے دنیا بھر میں کوروناوائرس کی دوسری لہر شروع ہو چکی ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو آفیسر کلب کوئٹہ میں پر یس کا نفر نس کر تے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز دنیا بھر میں 3 لاکھ 58 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ایران میں کوروناوائرس کی دوسری لہر کے بعد صوبائی حکومت الرٹ ہے آج کے پی کے حکومت نے پشاور میں کیسز بڑھنے پر 2 ہزار دکانیں اور کئی علاقے سیل کئے ہیں بلوچستان میں کوروناوائرس کے اگست کی نسبت 3 گناہ زیادہ ہیں، اکتوبر میں حکومت نے ابتک 11 ہزار ٹیسٹ کیے ہیں بلوچستان حکومت تین اضلاع میں ٹیسٹنگ بڑھانے جارہی تھی، عوام سے اپیل ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرے گزشتہ لاکھ ڈاؤن میں 7 لاکھ افراد متاثر ہوئے، روزانہ اجرت پر کام کرنے والے 8 لاکھ افراد بے روزگار ہوئے، کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی شرح میں پاکستان دنیا میں 23ویں نمبر پر ہے، کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے ہمیں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا۔


