بلوچستان کے کوٹے پر پنجاب کے لوگ قابض، شاہرائوں کو دو رویہ بنایا، اسفند یار کاکڑ

کوئٹہ: لو رالائی انصاف پینل کے چیئر مین اسفند یار کا کڑ نے کہا ہے کہ کوئٹہ ٹو ڈی جی خان ،کوئٹہ ٹو ڈیر ہ اسما عیل خان روڈ اور چمن ٹو کر اچی روڈ کو دو رو یہ کیا جا ئے ہم ٹیکس کے خلاف نہیں لیکن پہلے ہما رے بنیا دی مسا ئل حل کریں ور نہ ہم یہ ٹیکس ادا کر نے سے قا صر ہیں بلو چستان کے 33اضلاع میں صر ف چند اضلاع کو گیس مہیا کی جا رہی ہے جبکہ 24اضلاع اس سہو لیات سے محروم ہیں لہذ ا بلو چستان کے تمام اضلا ع کو گیس فراہم کی جا ئے ہم صو بائی حکو مت کو دو دن کا وقت دیتے ہیں کہ ہما رے مطالبات پر فوری عملد دار آمد کریں اگر عمل در آمد نہیں کیا گیا تو 12اکتو بر ژوب ڈو یژن میں شٹر ڈا ئون ہڑ تا ل ہو گی، 14اکتو بر کو ژوب ڈ و یژن میں نیشنل ہائی وے روٹ بلا ک کیا جا ئے گا جس کی تمام تر ذ مہ دا ری صو با ئی حکو مت پر عا ئد ہو گی۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو حا جی پیر محمد کا کڑ، انجینئر ایمل خان، عبد الخا لق خا طر ، خیر محمد ناصر،طاہر خان ثناء اللہ ملا زئی، عطا ء اللہ کا کڑ او ر دیگر کے ہمرہ کوئٹہ پر یس کلب میںپر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کہی، انہوں نے کہا کہ ہم یکم اکتو بر سے لو رالائی سے لا نگ ما رچ پیدل مکمل کر کے کوئٹہ پہنچے ہیں ہما رے مطا لبات کا تعلق صرف لورالائی سے نہیں بلکہ پورے پشتون بیلٹ سے ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ٹو ڈی جی خان ،کوئٹہ ٹو ڈیر ہ اسما عیل خان روڈ اور چمن ٹو کر اچی روڈ کو ڈبل کیا جا ئے ، بلو چستان کے 6%کو ٹے پر پنجاب کے لوگ 18,19اور 20گر یڈ پر قابض ہیں جو جعلی ڈو میسا ئل پر کا م کر رہے ہیںجعلی ڈو میسائل کی تحقیقات کو صاف و شفاف بنا یا جا ئے اور ہر ضلع میں ایکشن کمیٹی کے پا نچ پا نچ ممبران کو شا مل کیا جا ئے ، انہوں نے کہا کہ سپیر ہ را غہ روڈجو کہ لو رالائی اور کوئٹہ کے درمیان مختصر را ستے پر گزشتہ دس گیا رہ سا ل سے کا م جا ری ہے اس کو جلد مکمل کیا جائے اور لورالائی سنجا وی روڈ گیا رہ سال سے ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہے ، لو رلائی شہر کے اندر ژوب روڈ کوجو کہ دس سال سے ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہے لہذ ا اسے فوری طورپر پختہ کیا جاے انہوں نے کہا کہ لو رالائی ہائی کورٹ سر کٹ بینچ کا فوری آغا ز کیا جائے ،پنجاب کی مختلف یو نیورسٹیوں میں بلو چستان کے طلبا ء و طلبات تعلیم حا صل کررہے ہیںجن کی سیٹوں کو ختم کر کے طلباء پر دہشتگر دی کے پر چے درج کئے گئے ہیں اور ان کو فا رغ کر دیا گیاہے لہذ ا یہ کیسز ختم کر کے انکو دو بارہ بحال اور انہیں 3000روپے ما ہا نہ الا ئونس دیاجا ئے انہوں نے کہا کہ لو رالائی ٹیچنگ ہسپتال میں تمام مشینر ی فر اہم کی جائیں ،لو رالا ئی شہر میں 60کروڑ روپے خر چ ہو نے کے با وجود تا حال پا نی کا بحران جا ری ہے لہذ ا یہ مسئلہ فوری حل کیا جا ئے انہوں نے کہا کہ چند ما ہ قبل تو اب نا می شخص کا کمسن بیٹا لو رالا ئی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت اور غیر حا ضری کی وجہ سے وفات پا گیا تھا اس شخص کی غر بت کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے فوری طورپر پا نچ لا کھ روپے ادا کئے جائیں ،لو رالا ئی کے مختلف گا ئوں کی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو کم کیا جائے ، ژو ب ڈو یژن کے تمام اضلا ع میں بند گھو سٹ اسکولوں کے خلاف کا روائی کی جائے اور تعلیمی نظام بہتر بنایا جائے، ناصر آباد جو کہ دو یونین کو نسلوں پر مشتمل آبا دی ہے انکو بجلی کی انتہا ئی مشکلات کا سا منا ہے وہ حل کیا جائے کمشنر ژوب ڈو یژن کو اپنے پرا نے دفتر میں بیٹھنے کا پا بند کیا جائے کیو نکہ اس وقت گھر میں دفتر قائم کر کے عوام کو ملاقات کا وقت نہیںد یا جا تا ۔انہوں نے کہا کہ ہما رے مطا لبات آئند ہ دو دن میں منظور نہ ہو ئے تو 12اکتو بر ژوب ڈو یژن میں شٹر ڈا ئون ہڑ تا ل ہو گی، 14اکتو بر کو ژوب ڈ و یژن میں نیشنل ہائی وے روٹ بلا ک کیا جا ئے گا جس کی تمام تر ذ مہ دا ری صو با ئی حکو مت پر عا ئد ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں