کورونا وائرس، طبی عملہ اور ڈاکٹرز فرنٹ لائن پر کام کررہے ہیں،جام کمال

کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کی زیر صدارت کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کور کمیٹی بلوچستان کا اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں صوبائی وزیر انجینئرزمرک خان اچکزئی، چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر)فضیل اصغر اور متعلقہ اداروں کے سیکرٹریز اور اعلی حکام کی شرکت کی. اجلاس میں وزیراعلی جام کمال خان عالیانی کو کرونا وائرس سے بجاو اور اسکے پھیلاو کو روکنے کیلیے حکومتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی جام کمال خان عالیانی نے کہا کہ صوبے کو کرونا وائرس سے بجاو اور اسکے پھیلاو کو روکنے کیلیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں. اس حوالے سے کسی بھی غفلت کو برداشت نہیں کیا جاے گا. کرونا وائرس کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مسلسل رابطے میں ہے. اور اس حوالے سے تام حکومتی مشینری کو پہلے سے ہی فعال کیا جا چکا ہے. عوام سے بھی تعاون کی اپیل ہے اور عوام طبی ماہرین کے بتائے ہوئے اصولوں پر ضرور عمل کرے. وزیراعلء میر جام کمال خان نے مزید کہا کہ صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے ایمرجنسی کلاز کے تحت طبی آلات خریدنے کی اجازت ہے. انسانی جانوں سے زیادہ قیمتی کچھ بھی نہیں ہے عوام کے تحفظ کیلیے ہر حد تک جائیں گے. طبی عملہ اور ڈاکٹرز فرنٹ لائین پر کام کرہے ہیں انکی حوصلہ افزاء ضروری ہے. ہم نے صرف کوئٹہ ہی کو نہیں پورے صوبے کو کورونا وائرس سے بچا کیلیے فوکس کرنا ہے. ہر ڈویژن کیلیے انتظام سیکریٹریوں کو فوکل پرسن مقرر کر کے وہاں تعینات کر دیا گیا ہے اپوزیشن احساس مسلئے پر سیاست سے باز رہے اپوزیشن عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے حکومتی کو ششوں کا ساتھ دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں