25اکتوبر کا جلسہ کٹھ پتلی حکومت کے خاتمے میں سنگ میل ثابت ہوگا، پی ڈی ایم مستونگ

مستونگ(نامہ نگار)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل اپوزیشن جماعتوں کا ایک اہم مشاورتی اجلاس جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر حافظ سعید الرحمان فاروقی کے زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں جے یو آئی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فیصل منان ضلعی سالار قاری عبدالظاہر حاجی حبیب بنگلزئی میر عبدالطیف محمد حسنی، مولانا شبیر آحمد نیشنل پارٹی کے قائم مقام صدر حاجی نزیر سرپرہ تحصیل صدر نثار مشوانی سینئر رہنمائ￿ میر سکندر خان ملازئی، شبیر خان خلجی بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر عبداللہ جان مینگل ضلعی ہیومن رائٹس سیکریٹری حاجی نزر جان ابابکی پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد قاسم علیزئی حاجی رحمت اللہ ابابکی، پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنمائ￿ میر ظہور آحمد بنگلزئی و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں ون پوائنٹ ایجنڈا 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں PDM کے عظیم الشان جلسہ عام کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لے کر اہم فیصلے کیے گئے مشترکہ اجلاس میں جلسہ عام میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کرتے ہوئے پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے ضلعی و تحصیل عہداران اور کارکنوں کو زمہ داری سونپ دی گئی کہ وہ یونٹس کی سطح پر عوامی رابطہ مہم کو تیز کر کے اپنی جماعتوں کی کارکنوں کو محترک کرنے کے ساتھ مختلف سماجی تنظیموں سول سوئسائٹی کے نمائندوں انجمن تاجران ،زمیندار ایکشن کمیٹی ٹریڈ یونین اور ہندو برادری سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے رابطہ کر کے جلسہ میں شرکت کی دعوت دی جائیتاکہ مستونگ جو کوئٹہ سے قریب ترین ضلع ہے کہ کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت کو یقنی بنایا جا سکے۔اس موقع پر پی ڈی ایم کے ضلعی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 اکتوبر کا تاریخی جلسہ عام موجودہ کٹپتلی اور سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔۔۔انہوں نے کہا کہ جب سے موجودہ نام و نہاد حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا ہے کہ ملک میں بیروزگاری مہنگائی لوٹ مار لاقانونیت نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا ہے پی ڈی ایم عوام کو ان ظالم حکمرانوں سے نجات دلا کر رہینگے۔عوام کو موجودہ سلیکٹڈ حکومت کے عوام کش پالیسیوں سے آگاہ کرکے ہم متحد رہ کر حکومت کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ موجودہ سلیکٹڈ حکومت کو عوام پر مسلط کرکے عوام کو غربت مہنگائی بے روزگاری بد امنی شکار بنا دیا گیا ہے اب فیصلہ کن تحریک چلانے کا وقت آگیا ہے۔انھوں نے کہا موجودہ حکومت کو رخصت کئے بغیر عوام کو مطمئن نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کے 25 اکتوبر کو کوئٹہ کے مرکزی جلسہ عام میں اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں