نوشکی ،قتل کیس میں مطلوب ملزم کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا گیا

نوشکی (نامہ نگار)نوشکی لیویز کی بروقت کاروائی قتل میں ملوث ملزم کو آلہ قتل سمیت کوئٹہ سے گرفتار کر لیا ملزم نے دو روز قبل مل دوشئ کے علاقے میں ایک شخص کو قتل کرکے فرار ہوا تھا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشکی کپٹن ر جمیل احمد بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر ثوبان سلیم دشتی کی ہدایت پر تحصیلدار نوشکی امتیاز بلوچ رسالدار میجر لیویز سردار زادہ بہرام خان مینگل دفعدار حفیظ اللہ نے لیویز فورس و کیو آر ایف لیویز ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ دنوں مل دوشئ میں قتل ہونے والے امیر حمزہ ولد شادی خان کے قتل میں ملوث ملزم غلام محمد ولد گل محمد کو انکے بھائی کےانکشاف پر کوئٹہ کے علاقے سوناخان سے گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے آلہ قتل ایک عدد ٹی ٹی پسٹل. موبائل فون. ایک عدد موٹرسائیکل بمعہ چوبیس ہزار روپے نقدی برآمد کرلیا لیویز تھانہ نوشکی میں تحصیلدار نوشکی امتیاز بلوچ رسالدار میجر لیویز سردار زادہ بہرام خان مینگل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نوشکی اور اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر لیویز فورس نے 48گھنٹوں کے اندر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے نامعلوم قتل کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے ان سے برآمدگی بھی کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ نوشکی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کی سرپرستی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نوشکی میں جرائم پیشہ افراد پر زمین تنگ کر دی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں