وڈھ،برقی قلت کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی کا احتجاجی مظاہرہ
وڈھ(نمائندہ انتخاب)زمیندار ایکشن کمیٹی وڈھ کے زیر اہتمام واپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔مطالبات نہ ماننے کی صورت میں وڈھ گرڈ اسٹیشن کا گھیراؤ کرکے نیشنل ہائی بلاک کریں گے۔ چیئرمین زمیندار ایکشن کمیٹی میر حاجی امام بخش مینگل دیگرواپڈا کے خلاف وڈھ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب۔ گزشتہ روز تحصیل وڈھ میں زمیندار ایکشن کمیٹی وڈھ کے زیر اہتمام واپڈا کے خلاف وڈھ پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے سے چیئرمین زمیندار ایکشن کمیٹی میر حاجی امام بخش مینگل، مجاہد عمرانی، عبیداللہ شیخ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک مہینے سے مین فیڈرز پر 2گھنٹے کم کردیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے برانچ فیڈرز کو روزانہ صرف 2گھنٹہ بجلی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمینداروں کو صرف 2گھنٹہ بجلی دینا زاعت کے شعبے کو تحصیل وڈھ میں تباہ کیا جارہا ہے اور گزشتہ 20دنوں سے کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی پہلے والے معمول کے 6گھنٹے بحال کردیئے جائیں جیسے کہ زہری کے علاقے میں کی گئی ہے۔اگر آئندہ 2روز میں ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تو زمیندار ایکشن کمیٹی وڈھ، وڈھ گرڈ اسٹیشن کا گھیراؤ کرکے نیشنل ہائی بلاک کردیگی اور اس کا زمہ دار ایکسیئن واپڈ ہونگے۔


