تربت، مغوی نوجوان 10گھنٹوں میں بازیاب، 2اغواء کار گرفتار
تربت(بیوررپورٹ) تربت،سیٹلائیٹ ٹاؤن سے اغواء ہونے والا نوجوان بازیاب، دو اغواء کار گرفتار،تربت پولیس کا تہہ دل سے مشکور و ممنون ہیں جس نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مغوی نوجوان محمد عمر لعل بخش کو 10 گھنٹوں میں بازیاب کرنے کے ساتھ ساتھ 2اغواء کار دیدگ اور رفیق کو گرفتار کر لیا، مغوی نوجوان کے اہل خانہ کی پریس کانفرنس، اغواء کار 2دن پہلے تربت سیٹلایٹ ٹاؤن میں مقیم جمعہ نامی شخص کے اغواء کے لیے آئے تھے مگر جمعہ کی عدم موجودگی میں گھر میں موجود ایک قریبی عزیز مہمان محمد عمر ولد لعل بخش ساکن کلانچ کو اغواء کر کے لے گئے تھے، گھر کے سربراہ جمعہ کے اہل خانہ نے اپنی رہائش گاہ پرہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ کہ اغواء کار جن کی تعداد 5تھی اور نقاب پوش تھے اور گھر میں گھس کر خواتین کی بے حرمتی کی اور جمعہ کے بارے میں پوچھتے رہے اور گھر میں موجود کلانچ سے آئے ہوئے مہمان محمد عمرکو اپنے ساتھ لے گئے اور تاوان کا مطالبہ کیا،پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ اغواء کاروں کی شناخت گھرمیں نصب سی سی ٹی وی کیمرے سے کی گئی جس کی مدد سے تربت پولیس نے ایس ایس پی نجیب اللہ پندرانی کی ہدایت پرپولیس انسپکٹرامام بلوچ کو خصوصی مشن پر روانہ ہوگئے تھے تربت پولیس نے ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے دو ملزمان دیدگ گچکی سکنہ تربت اور رفیق ولد عبدالصمد کو گرفتار کر لیا مغوی محمد عمر نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان کو پولیس کی آمد کی خبر ملی تو وہ انہیں نلینٹ کے علاقہ میں روڈ پر پھینک کر فرار ہوگئے اور پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے ان میں سے2کو گرفتار کر لیا ہے، مغوی محمد عمر نے اپنے جسم پر تشدد کے نشانات دکھاتے ہوئے بتایا کہ اغواء کاروں نے انہیں شدید تشد کا نشانہ بنایا


