ٹک ٹاک پر پابندی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

کراچی:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کی جانب سے چینی سوشل میڈیا ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر لگائی گئی پابندی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہے۔

پاکستان میں چینی سوشل میڈیا ایپلیکیشن ٹک ٹاک کی پابندی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں تقریباً دو کروڑ سے زائد افراد ٹک ٹاک ایپلیکیشن استعمال کرتے ہیں، چند لوگ ایپ کا غلط استعمال کر رہے ہیں ان کی آئی ڈی کو بلاک کیا جائے۔

درخواست گزار کا استدعا کرتے ہوئے کہنا ہے کہ تمام اکاؤنٹ چلانے والوں کے اکاؤنٹ بند کرنا ٹھیک نہیں، عدالت ٹک ٹاک پر پابندی ختم کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی گئی ہے جس کے مطابق 15 اکتوبر کو سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں