احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے خود کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے،صادق سنجرانی

اسلام آباد، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ اس وقت اقوام عالم کو جس مشکل کا سامنا ہے اس کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے خود کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے،دنیا نے جدید تاریخ میں اس شدت کے عالمی حالات کو کبھی نہیں دیکھا جن کا ہمیں آج سامنا ہے،صورتحال گھمبیر ہے لیکن اللہ کی رحمت اور مدد سے ہم یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے کہ ہم موجودہ مشکلات اور حالات پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اللہ کے کرم سے اس وبائی مرض سے جلد چھٹکارا پا لیں گے۔ جمعہ کو آکسفام پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر کی جانب سے چاغی کے نوجوانوں کے لئے لیپ ٹاپ دینے کی تقریب خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس وقت اقوام عالم کو جس مشکل کا سامنا ہے اس کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے خود کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ رکھنے کے حوالے سے سینیٹ آف پاکستان پروگرام برائے یوتھ انگیجمنٹ کے تحت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں