والدین اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں آگے چل کر بلوچستان کا نام روشن کرینگے،سردار یار محمد رند

کوئٹہ:صوبائی وزیر تعلیم وپارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں آگے چل کر ملک اور بلوچستان کا نام روشن کرینگے بلوچستان کے تعلیمی میدان میں جلد انقلاب آئیگا وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق تعلیم کو جدید طرز میں لارہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر محکمے کے آفیسران اور تعلیمی اداروں کا خود نگرانی کررہا ہوں غفلت برتنے والے ملازمین کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوگی ماضی میں محکمہ تعلیم کیخلاف جو شکایتیں تھی ان کو جلد از جلد دور کیا جائے گا ان خیالات کااظہار اراکین اسمبلی محمد خان لہڑی،نصر اللہ زیرے ،لالا رشیدبلوچ،اختر حسین لانگو،احمد نواز بلوچ،بابو رحیم مینگل،پرنس آغا عمر احمد زئی،پرنس علی آغا عمر بنگلزئی سے سول سیکرٹریٹ آفس میں ملاقات کے موقع پر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ تعلیم کے بہتری کیلئے ہم ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائیں گے اور والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں تاکہ پڑھ لکھ کر ملک اور بلوچستان کا نام روشن کریں انہوں نے کہا کہ ہم بھر پور کوشش کررہے ہیں کہ بچوں کو وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق جدید تعلیم کی سہولیا ت سے آراستہ کرینگے بلوچستان کے تعلیمی میدان میں جلد انقلاب آئیگا اور تعلیم کو جدید طرز میں لارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں محکمہ تعلیم میں جو شکایتیں تھی ان کو جلد ازجلد دور کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ میں خود روزانہ کی بنیاد پرآفیسران اور تعلیمی اداروں کا خود نگرانی کررہا ہوں غفلت برتنے والے ملازمین کیخلاف محکمانہ کارروائی کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں