صدر ٹرمپ کی صحتیبابی کیلئے بھوکا رہ کر دعائیں کرنے والا شخص انتقال کر گیا

کورونا میں مبتلا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحتیابی کے لیے کئی راتیں بھوکا رہنے والا بھارتی شہری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے کسان بسا کرشنا راجو کے دوستوں کا کہنا ہے کہ جب راجو نے ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر سنی تو اسے شدید دھچکا لگا تھا۔
اس کے دوستوں کا کہنا ہے کہ جب سے بسا کرشنا راجو نے ٹرمپ کے کورونا میں مبتلا ہونے کا سنا تو اس نے راتوں کو جاگ کر اور بھوکا رہ کر امریکی صدر کی صحتیابی کے لیے دعائیں شروع کر دیں لیکن آج دوپہر 12 اکتوبر کو وہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں