قلعہ سیف اللہ و عملے نے پولیو ویکسین پلانے کی بجائے کچرے میں پھینک دی
قلعہ سیف اللہ سرکاری عملے نے پولیو ویکسین پلانے کی بجائے کچرے میں پھینک دی۔بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے توبالی میں انسداد پولیو کی ویکسین کچرے سے ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ڈاکٹر عتیق شاہوانی نے بتایا کہ پاک افغان سرحدی علاقے توبالی کے دورے کے دوران معلوم ہوا کہ محکمہ صحت کے عملے نے انسداد پولیو کی حالیہ مہم کے دوران پولیو ویکسین بچوں کو پلانے کے بجائے کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیں اور بچوں کی انگلیوں پر جعلی نشان لگائے۔ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ٹیم نے مذکورہ گاؤں میں جاکر پھینکی گئی ویکسین اکٹھا کیں تو معلوم ہوا کہ یہ ویکسین زائدالمعیاد نہیں تھی۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عتیق شاہوانی نے یونین کونسل توبالی میں انسداد پولیو مہم پر مقرر تمام عملے کو معطل اور تنخواہیں روکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔