گوادار، چینی باشندوں کے لیے الگ آئسولیشن وارڈ قائم

کوئٹہ۔:ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ر محمد وسیم نے کہا کہ کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جی ڈی اے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایسولیشن وارڈ قائم کردیا گیا ہے باڈر پر کورنٹاین وارڈ بھی قائم کئے گئے ہیں جبکہ چینی باشندوں کے لئے بھی چائنہ ریڈ کریسنٹ اسپتال میں آئسولیشن وارڈ قائم کردئیے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرونا وائرس کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اجلاس مں مختلف محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں وائرس سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ محکمہ صحت نے اجلاس کو کرونا وائرس کے تدارک اور اس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں بتایا گیا ڈی ایچ کیو اسپتال سمیت پاک ایران سرحد اور گوادر ائرپورٹ پر بھی تھرمل اسکینگ کٹ نصب کر رکھے ہیں کرونا وائرس کے تدارک کے حوالے سے محکمہ صحت و دیگر حکام کو بتایا گیا کہ پاکستان ایرانی سرحدی علاقوں میں کسی بھی متاثرہ فرد کے داخلے پر کڑی نظر رکھیں۔اجلاس میں کہا گیا ہے ضلع گوادر میں کرونا وائرس کے متعلق سوشل میڈیا پر غلط خبر نشر کرنے والے اور شہریوں میں خوف پھیلانے والے افرادکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔شہری غیر ضروری اور تفریحی سفر کے سلسلے میں کراچی اور ملک کے دیگر مقامات پر سفر نہ کرے شہری ضروری کام کے علاوہ زیادہ وقت گھروں میں گزاریں اور اجلاس میں کہا گیا ہے کہ غیر ضروری طور پر پبلک پوائنٹ پر گزار ہوا وقت آپ اور آپ کے خاندان کے لئے باعث پریشانی ہوسکتا ہے۔ کرونا وائرس سے بچنے کا واحد حل احتیاط ہے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔شہری گھر میں داخل ہوتے ہی جراثیم کُش صابن سے ہینڈ واش کریں بچوں کو کھیل کود کے لئے باہر جانے سے منع کریں کرونا سے متعلق دوستوں رشتے داروں اور خاندان میں آگاہی فراہم کریں تاکہ وائرس سے بچا جاسکے۔دن کے اوقات میں گھروں کی کھڑکیاں کھول کر رکھیں تاکہ کمروں میں سورج کی تپش پہنچ سکے اجلاس بتایا گیا کہ محکمہ داخلہ بلوچستان کے حکم پر گوادر بھی میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، جس کے تحت جلسہ جلوس اور دس افرادکے اجتماع پر پابندی عائد کردی گئی،گوادر میں کھیلوں کے مقابلوں پر بھی ایک ماہ کی پابندی عائدہوگی،تعلیمی اجتماعات سمیت شادی اور تفریحی مقامات جہاں پر دس افراد جمع ہوں پابندی ہوگی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں