ناصر مختار راجپوت نے گوادر ڈی آئی جی پولیس مکران کا چارج سنبھال لیا
کوئٹہ : ڈی آئی جی انسداد دہشت گردی فورس کوئٹہ ناصر مختار راجپوت نے گوادر ڈی آئی جی پولیس مکران کا چارج سنبھال لیاہے۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے چند روز قبل ان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔ ناصر مختار راجپوت کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے 28ویں کامن سے ہے۔ ڈی آئی جی ناصر مختار راجپوت کے پاس چیف سیکورٹی آفیسر گوادر پورٹ کا اضافی چارج بھی موجود ہے۔مکران رینج میں گوادر، پنجگوراور تربت کے اضلاع شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


