جامعہ بلوچستان میں ایک شخص کو 5شعبہ جات کا چارج دیا گیا ہے، بی ایس او پجارنے کنٹرولر امتحانات کی تعیناتی کو مسترد کردیا
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کنٹرولر امتحانات یونیورسٹی آف بلوچستان کے تعیناتی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یونیورسٹی اف بلوچستان کے وائس چانسلر سابقہ وی سی کے نقش قدم پے چل کے ادرارے کو چلانے پے عمل پیرا ہیں تمام تر انتظامی امور پہ تعیناتیاں اقرباء پروری اور جانبداری کے بنیاد پہ کررہا ہے اس سے قبل جس فرد کو شعبہ امتحانات کا شعبہ سونپا گیا تھا اس کو نہ صرف اس کے بلیک میلنگ کے لیے وعدہ معاف گواہ بنا کر چھوڑ دیا گیا بلکے کروڑوں کی کرپشن کو بھی سابقہ کنٹرولر کو معاف کردیا گیا ۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انتظامیہ ادارے کو 1996 ایکٹ کے مطابق چلانے کا پاپند ہیں لیکن موجودہ انتظامیہ خود کو قانون سے بھی بالا تر سمجھتے ہیں ایک ہی فرد کو ایک ساتھ 4 سے 5 ڈیپارٹمنٹس کا چارج دیا گیاہے اور مزید نوازنے کا عمل کو جاری رکھتے ہوئے کنٹرولر امتحانات کا چارج بھی دیا گیا ادارے میں پسند نا پسند کی پالیسی عروج ہے جس کا وجہ سے ادارہ مفلوج ہو کے رہے گیا ہیں مخصوص سوچ کے حامی افراد کا گزشتہ کہی سالوں سے ادارے پے اجاداری ابھی قائم دائم ہیں جس سے عام طلبا شدید متاثر ہو رہا ہیں جس سے ادارے میں ٹیچرز ملازمین طلباء میں بے چینی پائی جا رہی ہیں ترجمان نے مزید کہا کہ بی ایس اؤ پجار ایسے فیصلوں کو مکمل طور مسترد کرتی ہے اور اس فیصلے خلاف بھر پور عوامی مہم جوئی شروع کرے گی۔


