کرونا وائرس، ناقص حکومتی اقدامات کی وجہ سے غربت وپریشانی میں اضافہ ہورہاہے

؎کوئٹہ، امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ الحمد اللہ کرونا وائرس کی پریشانی میں عوام الناس رجوع الی اللہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔مساجد میں باجماعت نمازیوں میں کوئی کمی نہیں آئی جو خوش آئند ہے۔بے چینی اضطراب بے سکونی کا علاج اللہ سے رجوع،طہارت واحتیاط ہے۔قرآن پاک کو ترجمہ وتفسیر کیساتھ پڑھنا، سمجھنا اورعمل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے عوام الناس ان حالات میں صبرتحمل،رواداری،انفاق فی سبیل اللہ کا مظاہرہ کریں ناقص حکومتی اقدامات،لاک ڈاؤن کی وجہ سے غربت وپریشانی میں اضافہ ہورہاہے مخیر حضرات غرباء ومساکین کی مدد کریں مساجد سے تعلق مضبوط بنائیں صوم وصلوٰۃ کی پابندی کریں۔جماعت اسلامی کا رجوع الی اللہ وقت کی اہم ضرورت اورسکون واطمینان کا راستہ ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی،الخدمت فاؤنڈیشن عوام کی آگہی،سکون واطمینان اور کروناسے بچنے کیلئے رجوع الی اللہ مہم چلارہی ہے آمدورفت کی بندش کی وجہ سے اشیائے خوردونوش کی وجہ سے قیمتوں میں بدترین اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام کی پریشانی میں اضافہ ہواہے دوسری جانب سے حکومت نے بھی یوٹیلٹی اسٹورزپر عوام کو ریلیف دینے کے بجائے قیمتوں میں اضافہ کردیا جو عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔بے بنیادپروپیگنڈے،لاک ڈاؤن،مہنگائی کی وجہ سے عوام کی بے چینی،اضطراب اورپریشانی میں اضافہ ہواہے حکومت عوام کو کوئی ریلیف سکون اطمینان نہ دے سکی جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن بہت جلد صوبے کے بڑے شہروں میں ایمان پاکیزگی آگہی سینٹرز بنائیں گے جس سے عوام کو رہنمائی ومددملیگی اور عوام کی پریشانی میں کمی ہوگی عوام اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزاریں پروپیگنڈے پرتوجہ نہ دیں۔سکون واطمینان اللہ کی راہ میں ہے۔ شہروں کو بند، خوف وہراس ختم کرنے کیلئے حکومت کو فی الفور کچھ کرنا ہوگا اور مصنوعی مہنگائی کا سدباب کرنا ہوگا بصورت دیگر عوام سخت کرب اذیت اور پریشانی میں مبتلا ہوں گے اور ذہنی امراض کے شکاربنیں گے کرونا کی پراسراریت بھی حقیقت ہے جلد یابدیر کرونا کی پراسراریت پردہ اُٹھ جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں