کراچی: نوجوان کو بلیک میل کرنے پر خاتون گرفتار

کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارہ( ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں نوجوان کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک لڑکی کو گرفتار کرلیا ہے۔سائبرکرائم سرکل کراچی کے مطابق طاہر نامی نوجوان نے شکایت درج کروائی تھی کہ ایک لڑکی نے دوستی کرکے اس کی نازیبا تصاویر بنائیں اور پھر ان تصاویر کی وجہ سے شادی کے لیے بلیک کرنے لگی۔ لڑکے نے انکار کیا تو ملزمہ نے تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں۔ایف آئی کے مطابق ملزمہ اسکول ٹیچر ہیں۔ اس کے موبائل سے بلیک میلنگ کے شواہد برآمد ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں