سیاسی بنیادوں پر انتقامی کارروائیاں کسی بھی صورت قبول نہیں،علی مددجتک

کوئٹہ :پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر حاجی میر علی مدد جتک نے سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری کے اجراء کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدلیہ کی آزادی اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی ہے ، آصف زرداری کورونا کے باوجود باقاعدگی سے عدالت میں پیش ہوتے رہے ،سیاسی بنیادوں پر انتقامی کارروائیاں کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے ،عمران خان کی حکومت جلد ختم ہوجائیگی ،16اکتوبر کا جلسہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔اورماڑہ میں سیکورٹی فورسز پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں ۔سیکورٹی فورسز نے ملک کیلئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے 25اکتوبر کے سلسلے میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری کے اجراء کی مذمت کی اور کہا کہ آصف علی زرداری کو رونا کے عالمی وبا اور علالت کے باوجود بھی عدالت میں پیش ہوتے رہے وہ اب بھی ہسپتال میں زیر علاج ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کااحترام کیاہے بلکہ ان کے ساتھ آزاد عدلیہ ،آئین کی بالادستی و جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کرداراداکیاہے ،تحریک جمہوریت کے جلسے سے قبل وارنٹ گرفتاری جاری کرنا حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے مگر موجودہ حکمرانوں نے اپوزیشن کے جلسے کو کنٹینر دینے کی بجائے رکاوٹیں ڈالنا شروع کردیں ہیں ،انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری کی وارنٹ گرفتاری جاری کرناایک غیر جمہوری عمل ہے پیپلزپارٹی تمام تر نامساعد حالات کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے 25اکتوبر کاجلسہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔بلوچستان کی عوام ترقی ،جمہوریت اور امن پسند ہے اس لئے وہ 25اکتوبر کے جلسہ عام میں بھرپورشرکت کرینگے ۔انہوں نے کوسٹل ہائی وے پر دہشتگردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی اورکہاکہ سیکورٹی فورسز نے ملکی بقاء ،ترقی وخوشحالی کیلئے بہت قربانیاں دی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں