اورماڑہ حملہ، ملوث عناصر کو عبرت کی مثال بنانا بلوچستان حکومت کی زمہ داری ہے جو پوری کی جائیگی، ظہور بلیدی

کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں اورماڑہ میں او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں ایف سی اہلکار دیگر کی ہلاکت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اورماڑہ میں FC کے قافلے پر انسانیت اور وطن دشمنوں کے حملے میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت کا واقعہ انسانیت سوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو ان کے جرائم کی سزا دلوانا اور انہیں عبرت کی مثال بنانا بلوچستان حکومت کی زمہ داری ہے جو پوری کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں