نوشکی، پی ڈی ایم کے بیانیے کیخلاف ’’باپ ‘‘ کی ریلی
نوشکی ۔بلوچستان عوامی پارٹی کےمرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر حاجی میرغلام دستگیربادینی کی کال پر نوشکی میں ضلعی جنرل سیکٹری چیرمین میرعبدالرحمان لانگواور حاجی محمدآصف بادینی کے قیادت میں اپوزیشن جماعتوں پی ڈی ایم کے بیانیئے کے خلاف بلوچستان عوامی پارٹی کےضلعی سیکریٹریٹ سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو کہ مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئےگل خان نصیرچوک پرجلسےعام کی شکل اختیار کیا اس دوران شرکاء نے موجودہ حکومت کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف شدید نعرے بازی۔ریلی میں قبائلی رہنماحاجی میرعلم خان مینگل میرمنظورمینگل سمیت دیگر معتبرین اور ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ریلی کے شرکاء سے بلوچستان عوامی پارٹی کےضلعی جنرل سیکٹری چئیرمین میرعبدالرحمان لانگو ماسٹرعبدالرشیدمینگل سمیع بلوچ سمیت دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کی تقدیر بدل دینے کےلئے کوشاں ہیں ہر طرف ترقی و خوشحالی نظر آرہی ہے جو کہ اپوزیشن جماعتوں کو ہضم نہیں ہورہی انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے نام سے بنائی گئی اپوزیشن جماعت والوں نے 70 سالوں تک ملک پر حکمرانی کرکے خوب لوٹ مار کی اب چونکہ ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے اور ان سے قومی دولت کی لوٹ مار کے حساب لینے کا وقت آن پہنچا تو وہ عوام کے پیچھے چھپ کر اپنے کو بچانا چاہتے ہیں اور پی ڈی ایم کے نام پر جلسے جلوسوں کا انعقاد کرکے سادہ لوح عوام کو بہکانا چاہتے ہیں مقررین نے کہا کہ پاکستانی عوام اب باشعور ہوچکے ہیں وہ اب ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال عالیانی کی قیادت میں بلوچستان میں بھی ترقی و خوشحالی کے منصوبوں پر کام ہورہا ہے بالخصوص ضلع نوشکی میں بھی بے شمار ترقیاتی کام ہورہے ہیں قادرآباد ٹو زاروچاہ روڈ بھائی پاس روڈ نوشکی سلطان پاس کےکٹائی دو فٹسال گراونڈز اسپورٹس کمپلیکس سمیت مختلف چھوٹے بڑےپروجیکٹس پرکام جاری ہیں ایک طرف دو نمبر کےقوم پرست پارٹی رو رہاہیں کچھ کام نہیں ہورا دوسری طرف باپ پارٹی کے کاموں کےافتتاح کرکے خؤد و جھوٹا ثابت کرنے کےپیچھےپڑھےہیں ۔انہوں نےمزیدکہاکہ باپ پارٹی نے
نوشکی کے ہسپتال میں ڈائیلاسز مشین کی فراہمی سمیت دیگر بے شمار عوامی فلاحی کام موجودہ حکومت کے کارنامے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو ملک عوام کی ترقی ہضم نہیں ہورہی اس لیے جلسے جلوسوں کا سہارا لے کر عوام کو گمراہ کرنا چاہتی ہے مگر عوام ہرگز ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے عوام اپوزیشن قیادت سے ملکی دولت لوٹنے کا حساب مانگتی ہیں اس لیے وہ چور مچائے شور کے ذریعے اپنے کو بچانا کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں پی ڈی ایم کے جلسے ترقی مخالف سوچ کی عکاسی کرتے ہیں اس لیے عوام ان سے دور رہ کر موجودہ ایماندار و مخلص ملکی قیادت کے ہاتھ مضبوط کردیں تاکہ ترقی و خوشحالی کا یہ سلسلہ مذید جاری رہے ۔


