25اکتوبر کے جلسے میں جمہوریت پسند عوام اپنی شرکت یقینی بنائیں، اے این پی
کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہاہے کہ عوام کی جانب سے کئے گئے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے ہرممکن جدوجہد کررہے ہیں ،عوامی کی خدمت کی بدولت جوق درجوق لوگ اے این پی کے قافلے کا حصہ بن رہے ہیں ، فکر باچاخان نظریہ ولی خان اور ملی مشر اسفندیار ولی خان کی زیر قیادت پشتون قومی تحریک کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی کے سرخ پرچم تلے جمع ہونا ہوگا ،عوام پی ڈی ایم کے زیراہتمام جلسہ عام میں بھرپور شرکت کریں ۔ان خیالات کااظہار عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وصوبائی مشیر ایکسائز ملک نعیم خان بازئی،ضلعی صدر جمال الدین رشتیا،رکن اسمبلی شاہینہ کاکڑ،حاجی شان عالم کاکڑ،اخلاق بازئی،ماسٹر عزیز کاکڑ،حبیب ننگیال ،فیض محمد اچکزئی نے اے این پی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام کلی کوتوال مہترزئی محلہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمحب الرحمن مہترزئی،عجب خان مہترزئی،سجاد خان مہترزئی کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے شمولیت اختیار کر تے ہوئے اس عزم کااظہار کیاکہ وہ اے این پی مضبوطی اور فعالیت کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کوبروئے کارلائینگے ۔شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ پشتون خوا وطن کے چپہ چپہ سے کثیر تعداد میں پشتونوں کی اے این پی میں شمولیت برحق موقف درست سیاست جراتمندانہ قیادت پر مہر ثبت ہے اور وہ وقت دور نہیں جب عوامی نیشنل پارٹی یہاں کے نمائندہ قومی سیاسی قوت کے طور پر ابھرے گی کیونکہ باقی تمام وعدے اور دعوے اپنی منطقی انجام کو پہنچ چکے۔فکر باچاخان نظریہ ولی خان اور ملی مشر اسفندیار ولی خان کی زیر قیادت پشتون قومی تحریک کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی کے سرخ پرچم تلے جمع ہونا ہوگا عوام کی جانب سے کئے گئے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے ہرممکن جدوجہد کررہے ہیں ،عوامی کی خدمت کی بدولت جوق درجوق لوگ اے این پی کے قافلے کا حصہ بن رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے زیراہتمام کوئٹہ میں جلسہ عام کامیابی بنانے کیلئے جمہور یت پسند عوام اپنا بھرپور شرکت کریں ۔


