کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈ شیڈنگ عوام کیلئے وبال جان بن گئی
کوئٹہۛ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سیٹلائٹ ٹائون ،اسپینی روڈ،پشتون آباد،مشرقی بائی پاس،موسیٰ کالونی ،خلجی کالونی میں گیس کی لوڈشیڈنگ عوام کیلئے وبال جان بن گئی ،گھریلو خواتین کو کھانے کی اشیاء اور بچوں کو تیار کرنے میں شدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے ،عوام کی جانب سے بارہااحتجاج کے باوجود مسئلہ جوں کاتوں ہے ،عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ سوئی سدرن گیس کمپنی کاقبلہ درست کرائیں بصورت دیگر عوامی حلقے سخت احتجاج کرنے پرمجبور ہونگے جس کی ترذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور وولٹیج میں کمی وبیشی ایک بار پھر سنگین مسئلہ بنتاجارہاہے ،سردی کے آتے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیاہے جس کی وجہ سے گھریلو خواتین کو کھانے کی اشیاء بنانے اور بچوں کو تیار کرنے سمیت ان کیلئے ناشتہ بنانے میں شدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے ،عوامی حلقوں نے کہاکہ کوئٹہ کے باسیوں کی جانب سے بارہا احتجاج کے باوجود مسئلہ جوں کا توں ہے اگر صوبائی حکومت نے معاملے کانوٹس لیکر گیس کے سنگین مسئلے کو حل نہ کرایا اور سوئی سدرن گیس کمپنی کا قبلہ درست نہ کیا تو مجبوراََ عوام کو سڑکوں پر نکلنا پڑے گاجس کے بعد تمام تر صورتحال کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔


