نام نہاد حکمرانوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے، آغاموسیٰ جان احمدزئی
نوشکی( نامہ نگار) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی جمہوری پارٹی ہے جمہور اور حقیقی جمہوریت کی بالا دستی کی جدوجہد میں ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے آج بھی پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے عوام کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے پر امن سیاسی طرز جدوجہد کے تحت ان قوتوں کے خلاف نبرد آزماہ ہے جنھوں نے عوامی مینڈیٹ پر شب خون مار کر جعلی نماہندوں کو عوام پر مسلط کر دیہے ھیں یہی وجہ ہے کہ نام و نہاد حکمرانوں کو عوام سے کوہی ہمدردی نہیں انھوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے انھیں عوام کی دکھ و تکلیف اور مشکلات کا احساس نہیں مہنگاہی میں اضافہ کی شرح آسمان کو چو رہی ہے بے روزگاری عام ہے معاشی ترقی رکھ چکی ہے بین الاقوامی سطح پر ناکام پالیسیوں کی وجہ سے جگ ہنساہی ھو رہی ہے مگر طاقت کے نشے میں دھت حکمران اپنے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کے لئے سیاسی قوتوں کو زیر کرنے پر تلے ھوے ھیں ان خیالات کا اظہار بی این پی کے مرکزی ناہب صدر پرنس آغا موسی جان آحمدزئی ضلعی صدر میر عطائ اللہ مینگل ممبران مرکزی کمیٹی رووف مینگل ٹکری شفقت لانگو حاجی باسط لہڑی حاجی بہادر خان مینگل میر خورشید جمالدینی و دیگر نے پی ڈی ایم کے پلٹ فارم سے 25 اکتوبر بمقام کوہٹہ کے جلسہ کی تیاریوں کے سلسلے میں بی این پی نوشکی کے اجلاس سے خطاب کرتے ھوے کیا انھوں نے کہا کہ بی این پی ایک فکری جماعت ہے اورنظریاتی جدوجہد کو خاطر ملحوظ رکھ کر حقوق کے حصول میں کبھی بھی پس و پیش سے کام لیا ہے پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ہر قسم کی ظلم وستم قید عقوبت خانے جیل و زندان سے قاہدین اور ورکروں کی استقامت میں کبھی لغزش نہیں آہی کیونکہ ان کی تربیت نظریہ و فکر کے تحت ھوہی ہے یہی وجہ ہے کہ بی این پی آج عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ھوے عوام کے دلوں کی دحرکن بن چکی ہے انھوں نے کہا کہ آج باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت بلوچی سماج کو تہہس کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے روایات کی پامالی چوری ڈاکہ ذنی منشیات فروشی ضمیر فروشی ایک کلچر بن چکی ہے جس کی باقاعدہ سرپرستی کی جارہی ہے شہر گاوں شاہراوں گلی کوچوں میں سیکورٹی حصار اتنی سخت کی جا چکی ہے کہ چڑیا پر مار نہیں سکتی لیکن اس کے باوجود منشیات فروشی اپنی عروج پر ہے جراہم پیشہ افراد آزادی سے سرعام اور فخریہ انداز میں عوام کو یرغمال بناے ھوے ھیں مگر اس معاملے میں قانون کی حکمرانی کہیں نظر نہیں آتی انھوں نے کارکنوں پر زور دیتے ھوے انھیں تاکید کی کہ ظلم نا انصافی اور سماجی تباہ کاریوں کے خلاف اٹھ کھڑے ھو کر عوامی قوت سے ہر قسم کے سازشوں کو ناکام بنانے کے جدوجہد تیز کریں انھوں نے پارکنوں کو ھدایت کی کہ 25 اکتوبر کے جلسے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے کثیر تعداد میں عوامی شرکت کو یقینی بنانے کی خاطر بھر پور انداز میں تیاری کریں


