بلوچستان، خواتین میںکینسر کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، این ڈی پی اوربلوچ وومن فورم کے زیر اہتمام سمینار
کوئٹہ :خواتین میں چھاتی کے کینسر کے آگاہی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار کا انعقاد نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی اور بلوچ وومن فارم کی جانب سے کیا گیا سمینار سے زین گل بلوچ، ثناء بلوچ آزاد ڈاکٹر صبیحہ بلوچ و دیگر نے اکتوبر کا مہینہ کینسر کے آگاہی کے حوالے سے منایا جاتا ہے بلوچستان کینسر کے حوالے سے دوسرے صوبوں کی نسبت پہلے نمبر پر ہے خواتین میں کینسر کے کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے سیمینار کا مقصد لوگوں کو کینسر جیسے جان لیوا مرض سے آگاہ رکھنا ہے بلوچستان میں ہر خاندان لوگ کینسر جیسے مرض میں مبتلا ہوگیا ہے بلوچستان میں کینسر کے کیسز میںاضافہ اور اموت کی وجہ لوگوں میں مرض کے بارے میں تشخیص نہ ہونا ہے بلوچستان میں اکثر لوگوں کا آخری اسٹیج پر کینسر کا تشخیص ہوتا بلوچستان کے ہسپتالوں میں کینسر کے ادویات تک نہیں ہیبلوچستان میں لوگ آج تک کینسر جیسے مرض کو حکیموں سے علاج کرواتے ہیں۔بلوچستان غریب سے غریب تر بنتا جارہا ہے۔ کینسر سے آگاہی سے متعلق سیمنار کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دوسرے شہریوں میں بھی رکھنا چاہئے۔ بلوچستان کے عوام کی اکثریت غریب ہے کینسر جیسے مرض کا علان بغیر سرکاری تعاون سے نہیں کرسکتے ہیں۔


