بڑے بڑے اعلانات یا تصاویر لینے سے مہنگائی قابو نہیں کی جاسکتی ،جنرل قادر بلوچ
کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ،صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے آج عوام مہنگائی ،بے روزگاری، غربت کی چکی میں پس رہی ہے، بڑے بڑے اعلانات یا تصاویر لینے سے مہنگائی قابو نہیں کی جاسکتی ، حکومت مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کے لئے مافیا ء کو قابو میں کرے ، 25اکتوبر کو ملکی سیاسی تاریخ میں نیا باب رقم ہونے جارہا ہے ۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ 25اکتوبر کے جلسے کی تیاریاں عروج پر ہیں یہ جلسہ بلوچستا ن اور پاکستان کی تاریخ کے بڑے سیاسی جلسوں میں سے ایک ہوگا جلسے میں مسلم لیگ(ن) کے کارکن بھر پور انداز شرکت کرکے اسے کامیاب بھی کریں گے یہ جلسہ عوام کی جانب سے مہنگائی، بے روزگاری ، غربت ، بدامنی کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا 25اکتوبر کو بلوچستان کی عوام بھی یہ فیصلہ دے گی کہ انہیں اب ترقی کے نعرے اور بیانات نہیں بلکہ حقیقی ترقی چاہیے ، انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت ، پارلیمنٹ کی توقیر بحال کرنے ، آئین کی بالا دستی کے لئے پی ڈی ایم کے ساتھ 22کروڑ عوام کھڑی ہے ہماری طاقت عوام ہے جس نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب انہیں نااہل حکومت قبول نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی کامیابی اور حکومت کا خاتمہ یقینی ہے دو دن دور نہیں جب مسلم لیگ(ن) ایک بار پھر سے عوام کی خدمت کریگی اور ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریگی


