پروڈکشن آرڈر جاری کرنا وزیراعظم کا کام نہیں، وہ مہنگائی سے عوام کو نجات دلائیں،مراد علی شاہ

کراچی;وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنا وزیراعظم کا کام نہیں، وہ مہنگائی سے عوام کو نجات دلائیں اور سپیکر اسمبلی کو اپنا کام کرنے دیں،وزیراعظم اندر سے گھبرائے اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے خود کہا کہ اب اصلی وزیراعظم سامنے آئے گا۔ وہ خود مان گئے پہلے نقلی وزیراعظم تھے۔میڈیا سے گفتگومیں سیدمراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا اب کیسز تیزی سے چلیں گے۔ کیا وہ عدلیہ پر الزام لگا رہے ہیں؟ عدلیہ کو وزیراعظم کے بیان کا نوٹس لینا چاہئے۔ وزیراعظم نے عدلیہ پر الزام عائد کر دیا کہ میں تیزی سے کام کراؤں گا۔انہوں نے کہاکہ جزائر پر آرڈیننس غیر آئینی ہے. سندھ کابینہ نے آرڈیننس واپس لینے کے لیے وفاق کو خط بھی لکھا ہے۔ صوبے کے لوگ اپنی زمین پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں