خواجہ آصف کا ذکر کرکےعمران خان نے دھاندلی کا اعتراف کرلیا ہے، مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ڈی ایم کراچی جلسے سے اپنے خطاب میں کہا کہ ‘پی ڈی ایم درحقیقت آزاد جمہوری فضاؤں کو بحال کرنا ہے دو سال سے میدان کارزار میں ہیں، ہمیں مجبور کیا جا رہا ہے کہ ہم دھاندلی کے نتیجے میں قائم کی گئی حکومت کو تسلیم کرلیں لیکن تمام مراحل گزر گئے، ہمیں لالچ اور ترغیب بھی دی گئی لیکن ہم نہیں ڈرے، ہم اپنے موقف پر قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہم اعلان کرتے ہیں کٹھ پتلی حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ، پنجاب اور اسلام آباد میں تمام لوگوں نے آزادی مارچ میں ہمارا ساتھ دیا جس کے لیے میں مشکور ہوں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ نواز شریف کے بیان کو الیکڑونک میڈیا پر نشر نہیں کیا گیا لیکن ان کے کچھ حصوں پر ہمارے کچھ بڑوں کو بڑا اعتراض تھا۔خواجہ آصف کا ذکر کرکے عمران خان نے دھاندلی کا اعتراف کرلیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں