بھارت، کمار سانو کورونا کا شکار ہوگئے

ممبئی: مقبول گلوکار اور ’میلوڈی بادشاہ‘ کہلائے جانے والے بھارتی گلوکار 62 سالہ کمار سانو بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق کمار سانو اپنی سالگرہ کی مناسبت کے حوالے سے امریکا روانہ ہوئے تھے مگر بدقسمتی سے ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گلوکار کے آفیشل پیج پر کمار سانو میں کورونا کی تشخیص کا بتایا گیا، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان کی طبیعت کیسی ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں