ہرنائی، ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق
ہرنائی : ہرنائی کے علاقہ گچینہ ہزارہ ڈم میں ٹریکٹر ٹرالی اولٹنے سے ٹریکٹر ڈرائیور موقع پر جاں بحق تفصیلات کے مطابق ہزارہ ڈم کوئلہ کانوں سے ڈپوں تک کوئلہ سپلائی کرنے والے ٹریکٹر ٹرالی کی بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ کاشکار ہوکر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور محمد نسیم جان بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر لوگوں نے محمد نسیم کی لاش کو گہری کھائی سے اپنی مدد آ پ کے تحت ہسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
Load/Hide Comments


