دوحا سے اسلام آباد پہنچنے والا امریکی سفارتکار میں کورونا وائرس کی علامات

اسلام آباد:دوحا کی پرواز کیو آر 632 سے آباد آباد پہنچنے والے امریکی سفارتکار میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئی ہیں،امریکی سفارت خانے کا عملہ سفارتکار کو اسپتال منتقل کرنے کے بجائے اپنے ساتھ لے گیا۔میڈیا رپو رٹس کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارتکار میں کورونا کی علامات پائی گئیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر سکریننگ کے دوران امریکی سفارتکار میں کورونا کی علامات پائی گئیں محکمہ صحت کی دستاویزات کے مطابق دوحا کی پرواز کیو آر 632 سے آباد آباد پہنچنے والے امریکی سفارتکار میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئی ہیں۔ امریکی سفارت خانے کا عملہ سفارتکارکو سپتال منتقل کرنے کے بجائے اپنے ساتھ لے گیا سفارتکار کو امریکی سفارتخانے میں واقع آئسولیشن سینٹر میں رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 519 ہو گئی ہے جس میں سے 10 افراد کا تعلق اسلام آباد سے ہے جب کہ موذی وائرس سے پاکستان میں 3 اموات بھی ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں