کراچی،ڈاکوؤں نے ایم کیوایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی کو لوٹ لیا
کراچی:کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ڈاکو ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔اس ضمن میں کامران اختر نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے انہیں گھر کے باہر اسلحہ کے زور پر لوٹا۔ملزمان سابق رکن اسمبلی سے موبائل فون، نقدی اور قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوئے۔کامران اخترنے بتایاکہ دو موٹر سائیکل پر 4 ملزمان سوار تھے جنہوں نے اسلحے کے زور پر یہ کارروائی کی۔
Load/Hide Comments


