قلات میں گیس کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کی دھمکی
قلات(بیورورپورٹ) بی این پی ضلع قلات کے صدر میر قادر بخش مینگل نے کہاے کہ قلات میں گیس کی عدم دستیابی کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج کر کے دھرنا دیں گے قلات میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انھوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے گیس پریشر غائب ہے گیس حکام اور قلات کے نمائندے بھی اس مسلئے پر توجہ نہیں دے رہے ہیں اب ہم مجبورہو کر اسلام اباد کا رخ کریں گے اس سلسلے میں میں نے دیگر جماعتوں زمینداروں سے بھی رابطہ کیا ھے وہ بھی اس احوالے سے ساتھ دینے کی یقین دلایا ھے ھم نے فیصلہ کیا ھے کہ ھر سیاسی جماعت سے دو دو نماء ندے مل کر اسلام اباد جائیں گے اور گیس کمپنی کے خلاف دھرنا دیں گے جب تک قلات میں گیس پریشر بحال نہیں ہو گی احتجاج جاری رہے گی اور مشاورت کے بعد سخت احتجاج کی کال دیں گے جس کی تمام ذمہ داری سوی گیس کمپنی کے حکام پر ہوگی
Load/Hide Comments


