قانون کو مطلوب عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں،شبلی فراز
اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قانون کو مطلوب عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ قانون کو مطلوب عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپنے سیاسی مفاد کی خاطر بعض سیاسی جماعتیں عوام کو قومی اداروں کے خلاف بھڑکانے کی غلطی کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جو کسی بھی ملک کی بقاء اور سلامتی کی بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ عمران خان نے ان کے آگے نہ پہلے سر جھکایا نہ اب سر جھکائے گا۔
Load/Hide Comments


