فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر سعودیہ کا ردعمل سامنے آگیا

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے معاملے پر سعودی عرب کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
سعودی عرب کی جانب سے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور صدر ایمانوئل میکرون کے اسلام مخالف بیان کی مذمت کی گئی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی عرب دہشتگردی کو اسلام کے ساتھ جوڑنے کی ہر طرح کی کوشش کو مسترد کرتا ہے اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی سخت مذمت کرتا ہے‘۔
سعودی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ذہنی اور ثقافتی آزادی کو باہمی احترام، برداشت اور امن کا علم بردار ہونا چاہیے جو ہر اس عمل کی مخالفت کرے جس سے نفرت، تشدد اور شدت پسندی جنم لیتی ہے اور جو بقائے باہمی کے اقدار کے خلاف ہو۔
سعودی عرب نے کہا کہ وہ ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے چاہے اس کے پیچھے کوئی بھی ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں