ایچ ڈی پی کے احمدعلی کوہزاد کو کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
کوئٹہ:ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے دوسرے لہر کی آمد پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر نئے کیسز میں اضافے پر عوام سے محتاط رہنے اور کرونا سے بچنے کے لئے حکومت اور عالمی ادارہ صحت کے مرتب کردہ ضابطہ اخلاق پر پوری طرح عمل درآمد کی اپیل کی گئی بیان میں کہا گیا کہ روز قبل وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے اور دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد دوبارہ نتیجہ مثبت آیا ہے اسی طرح گزشتہ روز پارٹی کے سکیرٹری جنرل احمد علی کوہزاد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی یہ وبا تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے پارٹی وزیر اعلی جام کمال خان،ایچ ڈی پی کے سکیرٹری جنرل احمد علی کوہزاد اور کرونا سے متاثرین کی صحت یابی و مکمل تندرستی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے توقع کرتی ہے کہ کرونا متاثرین احتیاطی تدابیر کے ساتھ اسکے علاج سے کسی طرح کے غفلت کا ارتکاب نہیں کریں گے متاثرین اپنے عزم، ہمت اور حوصلے کے ساتھ اس وائرس کو شکست دیکر اپنے معمولات دوبارہ شروع کریں گے بیان میں پارٹی کارکنان کو ہدائت کی گئی کہ وہ کرونا ایس او پیز پر مکمل عمل در آمد کرکے شہریوں کو بھی قواعد سے آگاہ کرنے کا فریضہ انجام دیں۔


