سرکاری ملازم ٹریڈ یونین کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتا، احتجاج غیر قانونی ہے، ڈی جی لیبر ویلفیئر
کوئٹہ : ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر اور رجسٹر ار ٹریڈ یونین بلوچستان اس بات کی وضاحت کرنا چاہتی ہے کہ پچھلے چند دنوں سے بلوچستان لیبر فیڈ ریشن اور ٹریڈ یونین تنظمیں بلا جواز غیر اخلا قی اور غیر قانونی طریقے سے احتجاج کررہی ہیں اور ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر کے آفس کے سامنے دھرنا دیا ہے۔یادرہے کہ معز ز بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم نامہ C.P NO.669/2013 C.P NO. 400/2015تاریخ 24-06-2019کے تحت کوئی بھی سرکاری ملازم ٹریڈ یونین کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتا اس ضمن میں مختلف فیڈر یشنز نے بلوچستان ہائی کورٹ کا مذکورہ آرڈر سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کیا ہے جو تاوقت زیر سما عت ہے۔ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر اور رجسٹر ار ٹریڈیونین بلوچستان عدالتی احکامات کے مطابق عمل درآمد یقینی بنائیں گی کسی بھی غیراخلاقی اور غیر قانونی دباؤ میں آئے بغیر قانون کے مطابق اپنا کام جاری رکھیں گے۔


