قلات میں بچےکا قتل،انتظامیہ حکمرانوں کو خوش کرنے میں مصروف،عوام کوالرٹ رہناہوگا،نیشنل پارٹی

نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر ملک نصیر شاہوانی صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر کامریڈ رشید بلوچ اور سنئیر رہنماء کامریڈ ظہور بلوچ نے جاری بیان میں قلات کے کمسن بچے کے ساتھ بدفعلی اور قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔لیکن حکومت ایسے درندگی کے بعد سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ہے۔اور انتظامیہ میں سیاسی مداخلت کو جاری رکھے ہوئے۔جو کہ قابل افسوس ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچ سماج جو عزت احترام و روایات کا امین ہے۔جو اپنے اخلاقی اقدار کے لیے جانیں قربان کردینے والا سماج ہے۔اس سماج میں ایسے واقعات کا ہونا قابل تشویش ہے۔بیان میں کہا گیا کہ درندہ صفت انسان کا اب تک گرفتار نہ ہونا از خود انتظامیہ کی نااہلی ،کاہلی اور غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔جو انتظامیہ حکمرانوں کی خوشنودی حاصل کرنے میں مصروف ہو۔اس سے کارکردگی کی توقع کرنا بے سود ہوگا۔بیان میں کہا گیا کہ قلات کے عوام کو الرٹ رہنا ہوگا خاموش انتظامیہ کو بیدار کرنے کےلیے کردار ادا کرنا ہوگا۔اور بچے کے ساتھ بدفعلی ذیادتی اور اس کو قتل کرنے والوں کو ڈھونڈ کر اور اس کو قانون کے مطابق قراد واقعی سزا دلوانے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں