تاجران کا کل سےکوئٹہ میں کاروباری مراکزبند کرنے کا اعلان

مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے مرکزی کابینہ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر عبدالرحیم کاکڑ مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا. جس میں جنرل سیکرٹری سیدعبدالقیوم آغا سینئر نائب صدر حضرت علی اچکزئ چیرمین سیدتاج آغا حاجی ظفر کاکڑ انجمن تاجران لیاقت بازار کے صدر اللہ داد خان اچکزئ میر یسین مینگل حاجی حسام الدین اچکزئ حاجی عالم خان بڑیچ خرم اختر احسان دوتانی اور عبدالعلی دمڑ نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ حکومت بلوچستان . چیف سیکرٹری . کمشنر کوہیٹہ. ڈپٹی کمشنر کوہیٹہ کے فیصلے کی روشنی میں کل 22/03/2020 سے کوہیٹہ شہر میں کاروبار زندگانی مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا شہر میں مکمل لاک ڈاون کیا جائیگا صرف میڈیکل سٹور. جنرل سٹور. سبزی فروش گوشت کی دکانیں .دودھ دہی.اور تندور کھلے رہینگے تمام تاجروں اور عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل کی جاتی ہے عوام اورتمام تاجر اپنے اپنے گھروں میں رہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں