اعجاز شاہ کا بیان نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزری ہے، مصطفی نواز کھوکھر
اسلام آباد:ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ وزیرداخلہ بریگیڈئیرریٹائرڈ اعجاز شاہ کا بیان نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزری ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سیاسی مخالفین کو طالبان سے ڈرا کر وزیرداخلہ نے نیشنل ایکشن پلان کے بکھئے ادھیڑ دئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر داخلہ اور دیگر وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کیلئے مشکلات کھڑی کر دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا ہم پر جو الزامات عائد کرتی ہے وزرا اپنے عمل سے انہی الزامات کی تصدیق اور تائید کر دیتے ہیں، ثابت ہو گیا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے اپنے قاتلوں میں اعجاز شاہ کا نام درست لیا تھا
Load/Hide Comments


