کرونا وائرس، بلوچستان حکومت نے فوج سےمدد مانگ لی

بلوچستان حکومت کی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے فوج تعیناتی کی درخواست۔محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے جاری کردہ مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ سول حکومت کی مدد کے لیے صوبے میں فوج تعینات کی جائے،واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے وفاق سے صوبے میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کردی تھی رپورٹس کے مطابق بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر پاک فوج سے مدد مانگ لی۔بلوچستان حکومت نے نے وفاقی وزارت داخلہ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سول ایڈمنسٹریشن کی مدد کے لیے افواج پاکستان کو تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں