سانحہ گڈانی کے شہداء کی چوتھی برسی، بڑی تعداد میں مزدوروں کی شرکت

گڈانی (نمائندہ انتخاب)سانحہ گڈانی کی یاد میں چوتھی برسی منائی گئی یکم نومبر 2016کو گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ناکارہ بحری جہاز کو لگنے والی آگ سے مزدور لقمہ جل بن گئے تھے حادثے کو چار سال گزر چکے ہیں شہدائے کی یاد میں چوتھی برسی منائی گئی۔مزید تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز شپ بریکنگ ورکر لیبر یونین کی جانب سے شپ بریکنگ کے شہدا کی یاد میں ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت صدر ورکر یونین بشیر احمد محمودانی کررہے تھے ریلی کے شرکا نے شپ بریکنگ کا گشت کیا ریلی کے شرکا سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکم نومبر کو پیش آنے والے دل خراش حادثے نے مزدور طبقے کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے مزدور اس معاشرے میں اہم رول ادا کرتے ہیں چار سال گزر چکے ہیں مگر شہدا کی یادیں ابھی بھی تازہ ہیں یکم نومبر شہدا کی یاد میں نکالی گئی ریلی میں شہدا کے پیاروں نے بھی شرکت انھوں نے شپ بریکنگ یارڈ میں مزدوری کرنے والے مزدوروں کو حفاظتی انتظامات فرائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا انھوں نے کہا کہ سانحہ گڈانی شب بریکنگ یارڈ گڈانی کی تاریخ کا دلخراش اور افسوس ناک سانحہ ہیں اور ہم اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ریلی میں شہدا 54 کے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور ان کے درجات کی بلندی کی دعائیں مانگی گئیں ریلی میں محنت کشوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں