میرا کوئی ٹوئٹر اکاونٹ نہیں،مشاورت کے لیے ساتھیوں کو 7نومبر کو بلایا ہے،قادر بلوچ
اسلام آباد :مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے صدر اور سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ میرا کوئی ٹوئٹر اکاونٹ نہیں،سات نومبر کو تمام نئے اور پرانے ساتھیوں کو مشاورت کیلئے بلایا ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال پر اپنے پرانے اور نئے ساتھیوں سے مشاورت کروں گا، تمام نئے اور پرانے ساتھیوں کو 7 نومبر کو مشاورت کیلئے بلایا ہے۔انہوں نے کہا کہ قریبی رفقاء سے مشاورت کے بعد میڈیا پر اپنا موقف پیش کروں گا، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا کوئی ٹوئٹر اکاونٹ نہیں ہے۔خیال رہے کہ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کی بلوچستان کی قیادت اپنی جماعت کے بیانیے سے ناراض ہوگئی۔ن لیگ بلوچستان کے صدر اور سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
Load/Hide Comments


