افغانستان، مارٹر گولے کے حملے میں گورنر کے 4گارڈ ہلاک،8زخمی

کابل:افغان صوبے قندز میں طالبان عسکریت پسندوں کی جانب سے داغے گئے مارٹر گولے کے دفتر ِ گورنر کے باغیچے میں آن گرنے سے4افرادجاں بحق جبکہ دیگر8زخمی ہو گئے،ترجمان عصمت اللہ مرادگورنر کا کہنا ہے کہ طالبان شر پسندوں نے گورنر کے دفتر کو نشانہ بنایا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افغان صوبے قندز میں طالبان عسکریت پسندوں کی جانب سے داغے گئے مارٹر گولے کے دفتر ِ گورنر کے باغیچے میں آن گرنے سے4افراد لقمہ اجل بن گئے۔دفتر ِ گورنر کے ترجمان عصمت اللہ مراد کا کہنا ہے کہ طالبان شر پسندوں نے گورنر کے دفتر کو نشانہ بنایا۔اس حملے میں گورنر کے 4حفاظتی اہلکار جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔طالبان نے تا حال اس حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں