انتخابات مسائل کا حل ہوتے تو بلوچ،پشتون، سندھی اور دیگر اقوام قومی حقوق کا مطالبہ نہیں کرتیں، نواب رئیسانی
کوئٹہ:سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ انتخابات اقتدار تک رسائی کا طریقہ ہے، اگر انتخابات مسائل کا حل ہوتے تو 73 سالوں بلوچ پشتون سندھی ہنزا اور دوسرے اقوام قومی حقوق کا مطالبہ نہیں کرتے، بڑی جماعتوں کو اس پر غور کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتخابات مسائل کا حل ہوتے تو 73 سالوں کے ٹوٹے بوٹے حالات اس طرح نہ ہوتے اور ہم بلوچ پشتون سندھی ھنزا اور دوسرے اقوام قومی حقوق کا مطالبہ نہیں کرتے اِس وفاق میں اہم بات قومی جمہوریت کی ہے انتخابات صرف اقتدار تک رسائی کا طریقہ ہے، اس پہ بڑی جماعتوں کو غور کرنا چاہیے۔ اقتدار میں آنے کے لیے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ریاست مدینہ کی پرچار کی گئی، چین کے قرضوں تلے دب جانے سے ریاست بیجنگ کی پرچار شروع، عوام دیکھ لیں اور سوچ لیں یہ جان و مال کی تباہی ہیں، پیداوار کا نقصان ہے۔


