چین میں ون مین شو ہے جمہوریت نہیں ریاست مدینہ چین کے بالکل برعکس ہے، خورشید شاہ
سکھر:پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہاہے کہ عمران خان نے اب سپر یوٹرن لیا ہے،عمران خان نے چین کو اپنا رول ماڈل بنانے کی بات کی ہے،چین میں ون مین شو ہے وہاں جمہوریت نہیں،ریاست مدینہ کے چین بالکل برعکس ہے۔منگل کے روز احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشیدشاہ نے کہاکہ حکومت اپنی کمزوریاں چھپانے کیلئے اپوزیشن پر مار دھاڑ کر رہی ہے،حکومت جو آج کل کر رہی ہے وہ پہلے روز کرنا چاہیے تھا،حکومت پہلے یہ اقدام اٹھاتی تو معیشت کا برا حال نہیں ہوتا،غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا اب بند کرنے ہو نگے۔ انہو ں نے کہاکہ میں کہتا ہوں عمران خان اور پی ٹی آئی سب سے زیادہ محب وطن ہیں،ہمیں بھلے دو نمبر محب وطن سمجھو مگر لوگوں کے لیے کچھ سوچو،انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ نے 18 ویں ترمیم دی گلگت بلتستان کو اپنا نام دیا،افغانستان اور پاکستان میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے،پاکستان سب سے اہم ہے آئیں مل بیٹھ کر اس ملک کیلئے سوچیں۔


