پاکستان ٹیم انتہائی کمزور حریف سے ہار گئی، شعیب اختر

زمبابوے کے خلاف پاکستان ٹیم کی شکست پر اسپیڈ اسٹار شعیب اختر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر برس پڑے۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے شعیب اختر نے راولپنڈی میں کھیلے گئے اس میچ کی تعریف کی۔تاہم اس کے ساتھ ساتھ انھوں قومی کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم نسبتاً ایک کمزور ٹیم سے ہار گئی۔

خیال رہے کہ زمبابوے کی ٹیم نے راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کو شکست دے دو چار کیا، تاہم سیریز 1-2 سے پاکستان کے نام رہی۔

میچ کے دوران مہمان ٹیم نے 278 رنز کا ہدف دیا، جسے قومی کھلاڑی حاصل کرنے میں ناکام رہے اور مقررہ 50 اوورز میں 278 رنز ہی بنانے میں کامیاب رہے۔اس میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا جس میں زمبابوے کو صرف 3 رنز کا ہدف ملا جو اس نے آسانی سے عبور کرکے ٹور پر پہلی فتح سمیٹی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں